کولمبو ( اے بی این نیوز )کولمبو میں شیڈول پاک بھارت کرکٹ میچ بارش کے باعث غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔ 15 فروری کو ہونے والے اس مقابلے پر غیر متوقع موسم نے سوالیہ نشان لگا دیا ہے اور سری لنکن میٹ آفس کے مطابق میچ کے دن تقریباً 50 فیصد بارش کا امکان ہے۔
پیشگوئی کے مطابق 15 فروری کو شام 6 بجے کے قریب کولمبو میں تقریباً 2.1 ملی میٹر بارش ہونے کا امکان ہے، جس سے میچ کی صورت حال متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہو جاتا ہے تو دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دیا جائے گا۔
پاکستان گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہے اور یہ میچ اس کے گروپ میں پوزیشن کے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ اس لیے پاکستان اور بھارت کے مداح میچ کی صورتحال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں :پاکستان کادوسرا مقامی الیکٹروآپٹیکل سیٹلائٹ کامیابی سےلانچ















