اسلام آباد(اے بی این نیوز)کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملک میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا مزید 2ہزار300روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت5لاکھ28ہزار 562روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10گرام سونا بھی مزید ایک ہزار 972 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد نئی قیمت 4لاکھ53ہزار156 روپےہوگئی۔یاد رہے کاروباری ہفتے کے پہلے روز فی تولہ سونا 5300 روپے، جبکہ دوسرے روز 1500 روپے مہنگا ہوا تھا، اس طرح 3 دنوں کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت میں 9100 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں۔تحریک انصاف ہم خیال گروپ کے رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان















