اہم خبریں

بنگلہ دیش میں عام انتخابات جمعرات کو، ملک میں 4 روزہ تعطیلات کا اعلان

بنگلہ دیش(اے بی این نیوز)بنگلہ دیش میں 13ویں قومی پارلیمانی انتخابات اور 12 فروری کو ہونے والے ریفرنڈم کی تیاریوں کے سلسلے میں بدھ سے 4 روزہ تعطیلات کا آغاز ہو گیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 11 اور 12 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جو جمعہ اور ہفتہ (13 اور 14 فروری) کی ہفتہ وار چھٹیوں کے ساتھ مل کر ملک بھر میں مسلسل 4 دن کی تعطیل میں تبدیل ہو گئی ہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق 11 اور 12 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری، خودمختار اور نجی دفاتر کے علاوہ تعلیمی ادارے بند رہیں گے تاکہ ووٹرز بلا رکاوٹ اپنا حقِ رائے دہی استعمال کر سکیں اور پولنگ کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل ہو سکے۔

بنگلہ دیش بینک نے بھی اعلان کیا ہے کہ ان 2 روز کے دوران تمام بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اسی طرح شاپ اونرز ایسوسی ایشن نے بدھ اور جمعرات کو ملک بھر میں دکانیں، تجارتی مراکز اور شاپنگ مالز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تاہم حکومت نے واضح کیا ہے کہ عوامی مفاد میں ضروری خدمات معمول کے مطابق جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

دوسری جانب تعطیلات کے آغاز سے قبل بڑی تعداد میں افراد دارالحکومت ڈھاکا سے اپنے آبائی علاقوں کی جانب روانہ ہو گئے ہیں، جس کے باعث بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنز پر خاصی رش دیکھنے میں آیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انتخابی عمل کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ ووٹنگ پرامن ماحول میں منعقد ہو سکے۔

مزید پڑھیں۔سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سےاستعفیٰ منظور

متعلقہ خبریں