اسلام آباد(اے بی این نیوز) ریٹائرڈ کرکٹر وسیم اکرم پی ایس ایل الیون میں آنے والی نئی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے صدر بن گئے ۔ وسیم اکرم کو سیالکوٹ سٹالینز کے صدر کی حیثیت سے آج ایک تقریب میں سامنے لایا گیا۔
اس تقریب میں نئی ٹیم کی آفیشل لوگو logo بھی سامنے لایا گیا۔ وسیم اکرم نے ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ الفا اوزی اسپورٹس گروپ کی جانب سے اپنی ٹیم سیالکوٹ اسٹالینز کے آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کی خوبصورت تقریب میں ٹیم کے ہیڈ کوچ ٹم پین، چئیرپرسن صبیحہ سلطان اور کو- آنر حمزہ مجید موجود تھے۔
مزید پڑھیں۔ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرا، کولمبو کیلئے پروازوں کے ٹکٹ کئی گنا مہنگے















