اسلام آباد(اے بی این نیوز)سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ،سونے کی قیمت میں ایک بار پھر ہزاروں روپے کا اضافہ ہو گیا ہے۔
سونے کے فی تولہ نرخ میں 5300 روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 24 ہزار 762 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔10گرام سونا 4 ہزار 544 روپے مہنگا ہونے سے نئی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 898 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 53 ڈالر مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5020 ڈالر ہو گئی ہے۔چاندی کی قیمت بھی مزید بڑھ گئی ہے، فی تولہ قیمت میں 346 روپے اضافہ ہونے سے نئی قیمت 8 ہزار 615 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مزید پڑھیں۔ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟















