لکی مروت(اے بی این نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں بھانہ منجیوالا کے قریب نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد کے ذریعے مین گیس پائپ لائن کے ٹی بی ایس کو تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد ٹی بی ایس اور گیس ترسیلی لائن مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور گیس کا مسلسل اخراج جاری ہے۔
دھماکے کے اثر سے لگنے والی آگ کے شعلے دور دور تک دیکھے جا سکتے ہیں، جبکہ گیس کے اخراج اور دھماکے کی آواز نے پورے علاقے میں ہنگامہ پیدا کر دیا۔
مزید پڑھیں۔بیرسٹر سلطان محمود کا انتقال: آزاد کشمیر کے نئے صدر کے لیے لابنگ جاری















