اہم خبریں

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعے) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج کسی طرف سے انشاءاللہ ضرورت پوری ہونے کی خبر ملے گی، جو لوگ کافی دِنوں سے کوئی نیا کام کرنا چاہ رہے تھے وہ اب ہمت کریں اور کام کی ابتداءکریں

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
بیماری بندش جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات سے نجات ملے گی،جو لوگ کافی دِنوں سے مشکلات محسوس کر رہے تھے وہ اب اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
روزانہ کے حساب سے آپ کے ہر کام میں بہتری آتی جائے گی اور جس بھی طرف سے پیسوں کی اُمید لگا رکھی تھی وہ بھی اب پوری ہونے کے امکانات روشن ہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کا مزاج ان دِنوں غصے والا ہے آپ کو ہر کام میں ٹھنڈے مزاج سے کام لینے کی ضرورت ہے،حکمت عملی اور نرمی سے چلیں گے تو آپ کو ہی فائدہ حاصل ہو گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بھی راستے پر سفر کر رہے ہیں وہ مناسب نہیں ہے آپ کو چاہئے کہ استخارے کی مدد لے لیں تاکہ غلطی کی کوئی گنجائش باقی نہ رہے یہی بہتر ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
تبدیلی والا سلسلہ جاری ہے اس سے فائدہ اٹھا لیں آپ کو بار بار ایسے مواقع نہیں ملیں گے اور آپ کو دوسرے فضول قسم کے کاموں سے دور رہنا ہو گا آپ جانتے ہیں وہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
دوسروں کی وجہ سے آپ خود کو پریشانی میں مت لائیں،سیدھا سیدھا چلنے کی کوشش کریں اور جو کام آج کل کر رہے ہیں اس بارے میں غور کریں، کیا وہ غلط نہیں ہے کیا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو اس وقت اُن لوگوں سے خطرہ ہے جو آپ کے راز دار ہیں آپ نے اب اس سے تعلق ختم کرنا ہے اور اپنی سرگرمیوں کا بالکل بھی اندازہ نہیں ہونے دینا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اللہ نے چاہا تو وہ مشکل ضرور حل ہو گی جس میں آپ کافی دِنوں سے آئے ہوئے ہیں اور اِس وقت صورتحال بھی تیزی سے بہتری کی جانب جا رہی ہے فکر نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اس وقت روز گار کا خانہ بحکم اللہ بہتری میں آ رہا ہے کافی دِنوں سے مشکلات کا شکار اب پریشانیوں سے نکلنے والے سلسلے کی طرف چل پڑے ہیں جلد سکون ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جو لوگ کسی بھی ایسے مسئلے بھی پھنسے ہوئے ہیں،جہاں سے ان کا نکلنا ناممکن دکھائی دے رہا تھا اب وہ تیزی کی طرف آئیں گے آج کا دن بڑا ہی اہم ہے۔

سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
صدقہ لازمی دیںاور اپنے معاملات بھی سیدھے کریںآپ غلط سمت پر کر رہے ہیں اور موبائل فون کا بھی ان دِنوں بڑا غلط استعمال ہو رہا ہے باز آ جائیں۔

متعلقہ خبریں