اہم خبریں

ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کیلئے دھماکے دار آفر

اسلام آباد (اے بی این نیوز) ایزی پیسہ کی اپنے صارفین کے لئے بمپر آفر، لاہور کے 64 ریسٹورنٹس سے 50 فیصد ڈسکاؤنٹ پر کھانا کھا نے کی سہولت ملے گی۔

ایزی پیسہ نے کریم بلاک میں واقع سوپر گرل ریسٹورنٹس سے اپنی بمپر آفر کا آغاز کردیا، اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں فون ایپلیکشن کی تقریب میں ایزی پیسہ اور سوپر گرل ریسٹورنٹ کے افسران نے شرکت کی، ایزی پیسہ اپنے صارفین کو اب ایزی پیسہ فوڈ اپلیکیشن کے استعمال پر ریسٹورنٹس میں 50 فیصد تک ڈسکاؤنٹ مہیا کرے گا۔

اس حوالے سے ایزی پیسہ اور سوپر گرل ریسٹورنٹ کے مابین معاہدہ طے پا گیا، 64 ریسٹورنٹس میں ایزی پیسہ صارفین اس سہولت سے مستفید ہوسکیں گے، ایزی پیسہ صارفین کو قرعہ اندازی کے ذریعے آئی فون بھی بطور انعام دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں۔چین نے آبادی بڑھانے کیلئے نیا منصوبہ متعارف کروادیا

متعلقہ خبریں