اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ 8 کی نئی ٹرافی سپر نووا کی رونمائی کردی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 8 کی ٹرافی 24 قیراط سونے سے بنی ہے جس میں 9 ہزار907 زرقون جڑے ہوئے ہیں جبکہ ٹرافی کے3 پلرزقومی ٹیم کے اتحاد، مضبوطی اورجذبے کےعکاس ہیں۔ٹرافی کی تقریب رونمائی میں تمام 6 فرنچائززکےمالکان شریک ہیں۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کا آغاز 13 فروری سےملتان میں ہوگا۔واضح رہے کہ پی ایس ایل 8 کی ٹرافی 25قیراط سونے سے بنی ہے ،نئی ٹرافی پہلے سے زیادہ دیدہ زیب تیار کی گئی ہے جبکہ سیزن سیون میں استعمال کی گئی ٹرافی دوبارہ نہیں پیش کی جائے گی اور یہ دفاعی چیمپئن لاہور قلندر کے پاس ہی رہے گی۔















