اہم خبریں

آئی ایم ایف معاہدے میں پیش رفت،بہت جلد قوم کو اچھی خبر دیں گے، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ بہت جلد قوم کو اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لیے پیش رفت ہوئی ہے ہر چیز صحیح چل رہی ہے،حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔آج اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک روڈ سیفٹی کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے، روڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی، سڑکوں پر ٹریفک کا دباؤ دن بدن بڑھ رہا ہے، حکومت رواں سال سڑکوں کے 50 سے زائد منصوبوں پر کام کررہی ہے، مسلم لیگ (ن) نے اپنے ہر دور میں ملک میں سڑکوں کا جال بچھایا، سڑکوں کے حادثات پر قابو پانے کے لئے قوانین پر عملدرآمد کرایا جارہا ہے، کانفرنس کے ذریعے پارلیمنٹرینز کو اپنے تجربات سے آگاہی کا موقع ملا، شہریوں کے لئے محفوظ سفر یقینی بنانا پارلیمنٹرینز کی ذمہ داری ہے۔ایک سوال کے جواب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ بہت جلد قوم کو اچھی خبر دیں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے لیے 30 شعبوں میں پیش رفت ہوگئی ہے اللہ کا شکر ہے ہر چیز صحیح چل رہی ہے، میری آئی ایم ایف وفد کے ساتھ روز ملاقات ہوتی ہے اور آج بھی میں کچھ دیر میں ان سے ملاقات کروں گا۔آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے، آج اچھی خبر دیں گے۔

متعلقہ خبریں