اہم خبریں

کرینہ کپور میری بیوی رہ چکی ،مفتی قوی کا دعویٰ

لاہور (اے بی این نیوز)متنازع بیانات کیلئے مشہور مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کیا ہے۔

نجی چینل کے مطابق مفتی عبدالقوی نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ انہوں نے کرینہ کپور سے نکاح کیا تھا اور وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ کرینہ سے ابتدائی تعلق 1996 میں بنا، اس وقت اداکارہ کی عمر تقریباً 21 سے 23 برس کے درمیان تھی، اور یہ تعلق 1999 تک قائم رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سیٹھ شاہد کے نام سے مشہور تھے ، ممکن ہے کرینہ سیٹھ شاہد کے نام سے متاثر ہوئی ہوں کیونکہ اس وقت وہ اتنی بڑی اداکارہ نہیں بنی تھیں۔

مفتی قوی نے کہا جب کرینہ کپور نے سیف علی خان سے شادی کی تو کچھ بھارتی علماء نے ان کے نکاح کو ناجائز قرار دیا، لیکن میں نے خود کرینہ کے نکاح کو جائز قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایشوریا رائے کی جانب سے بھی نکاح کی پیشکش آئے تو میں تیار ہوں کیونکہ وہ شروع سے مجھے پسند ہے۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا بیرسٹر گوہرکوچیئرمین تحریک انصاف تسلیم کرنے سے انکار

متعلقہ خبریں