ہانگ کانگ ( اے بی این نیوز) ہانگ کانگ کے رہائشی کمپلیکس میں لگنے والی شدید آگ نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 36 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 279 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔آگ لگنے کے 11 گھنٹے بعد بھی صورتحال قابو میں نہیں آ سکی اور شعلے تیزی کے ساتھ چاروں ٹاورز تک پھیل گئے، جس کے باعث سینکڑوں لوگ عمارت کے مختلف حصوں میں محصور ہو گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کی ٹیمیں مسلسل آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم آگ کی شدت اور دھوئیں کے باعث ریسکیو آپریشن میں مشکلات درپیش ہیں۔ واقعے میں کم از کم 30 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق ریسکیو سرگرمیوں کو مزید تیز کر دیا گیا ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے اضافی ٹیمیں طلب کر لی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں :عمران خان بارے فیصلہ آتے ہی پی ٹی آئی کا آئندہ لائحہ عمل کیا ہو گا،شیخ وقاص نے بتا دیا















