اہم خبریں

شہباز شریف کے دورہ ترکیہ کے باعث آل پارٹیز کانفرنس ایک بار پھر موخر

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  ) وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے ٹویٹ کیا کہ وزیراعظم کے دورہ ترکیہ کی وجہ سے جمعرات 9 فروری کو بلائی گئی اے پی سی مؤخر کی جا رہی ہے، اتحادیوں کی مشاورت سے نئی تاریخ کا اعلان کیاجائے گا،وزیراعظم شہباز شریف کل صبح انقرہ روانہ ہوں گے، وہ صدر اردوان سے زلزلے کی تباہی، جانی نقصان پر افسوس اور تعزیت کریں گے،شہبازشریف ترکیہ کے عوام سے اظہاریک جہتی کریں گے۔

متعلقہ خبریں