اسلام آباد (اے بی این نیوز )اسلام آبادمیں خودکش دھماکےکےپیچھےافغان طالبان کاہاتھہے ذرائع کے مطابق دھماکےمیں بھارتی سپانسرڈفتنہ الخوارج اورافغانستان کی ملی بھگت سامنےآگئی۔ اسلام آبادمیں خودکش دھماکادوپہر12بجکر45منٹ پرہوا۔
افغان سوشل میڈیاپرصبح سےبازگشت سنائی دےرہی تھی۔ 6بجکر45منٹ پرافغان طالبان سےمنسلک اکاؤنٹس سےمختلف ٹویٹس کیےگئے۔ افغانستانی ٹویٹس میں لکھاگیا’’ہم جلداسلام آباد آرہےہیں‘‘۔
اسی طرح کےدھمکی آمیزپیغامات افغان ملٹری پریڈکےموقع پربھی دیےگئے۔ پیغامات میں لاہور پرافغان جھنڈالہرانےاوراسلام آبادکوجلانےکی باتیں کی گئیں۔
مزید پڑھیں :کرکٹ،مہمان ٹیم کی سیکیورٹی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،محسن نقوی















