اسلام آباد (اے بی این نیوز )پارلیمنٹ کا مشترک اجلاس کل سہ پہر تین بجے ہوگا ،پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا سات نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع کی مناسبت سے مسئلہ کشمیر ایجنڈے کا حصہ ہے مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کے اندر جاری بھارتی مظالم پر بحث بات کی جائے گی ،سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نےوزیراعظم آزاد کشمیر کو پارلیمنٹ کے 8 فروری 2023 کو پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی۔اسلام آباد،وزیراعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بطور مہمان خاص شرکت کریں گے۔وزیراعظم آزادکشمیر نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی۔ 8 فروری کو پارلیمنٹ کے مشترکہ میں مسئلہ کشمیر پر خصوصی قرارداد پاس کی جائیگی ۔وزیراعظم آزادکشمیر مشترکہ اجلاس میں کابینہ کے اراکین کے ہمراہ شرکت کریں گے۔















