اہم خبریں

عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیئے جانے کا دعویٰ کردیا،میرے پاس تمام ثبوت موجود ہیں

لاہور (اے بی این نیوز ) پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ مجھے قتل کرنے کے لیے دونوں پیشہ ور قاتلوں کو رقم بھی ادا کی گئی ہے، میرے پاس اس منصوبے کے تمام ثبوت موجود ہیں،سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے قتل کا ٹاسک دیے جانے کا دعویٰ کردیا۔ عمران خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے دعویٰ کیا کہ مجھے قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے، مجھے قتل کرنے کے لیے جنوبی وزیرستان کے علاقے سے دو لوگوں کو ٹاسک دیا گیا ہے۔ان کا کہناتھاکہ یہ جتنا مرضی کوشش کر لیں مجھ پر دباو نہیں ڈال سکتے۔

متعلقہ خبریں