کابل( اے بی این نیوز )، طالبان حکومت نے اعلامیہ جاری کیا تاکہ ”ملک سے کرنسی، سونا اور قیمتی پتھر کی اسمگلنگ کو روکا جا سکے۔“ سونے اور امریکی کرنسی کی اسمگلنگ روکنے کا اعلان کرتے ہوئے پاکستان میں امریکی ڈالر کی واپسی کو روکنے کی کوشش شروع کردی گئی ہے،اعلامیہ میں کہا گیا کہ افغانستان سے نکلنے والا کوئی بھی شخص اپنے ساتھ صرف 5000 امریکی ڈالر لے جا سکتا ہے، جبکہ زمینی سرحدوں سے سفر کرنے والے صرف 500 امریکی ڈالر لے جا سکتے ہیں۔طالبان نے پہلے ہی افغانستان میں پاکستانی روپے اور دیگر علاقائی کرنسیوں کو قانونی ٹینڈر کے طور پر استعمال کرنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ نیز اعلامیہ واضح کیا گیا ہے کہ ایک ملین ڈالر کے ساتھ گرفتار ہونے والے کسی بھی شخص کو ایک سال قید ہو سکتی ہے، جبکہ ایک لاکھ ڈالرز کے ساتھ پکڑے جانے والے افراد سات دن جیل میں گزاریں گے۔















