اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنیئر رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ اے پی سی کیلئے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔آج سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف نے میڈیا پر دہشت گردی معاملے پر آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کو شمولیت کی دعوت دی ہے،ابھی تک اس ضمن میں تحریک انصاف کو کوئی دعوت نامہ نہیں ملا۔انہوں نے کہا کہ باقاعدہ دعوت نامہ ملا تو اس کانفرنس میں شرکت پر مشاورت کریں گے۔















