اہم خبریں

مشکل وقت میں درکار انسانی امداد پیش کرنے کیلئے تیار ہیں، عمران خان کا ترکیہ ،شام زلزلے پر افسوس کا اظہار

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا ترکیہ شام زلزلے کی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہماری دعائیں ہمارے بھائیوں کے ساتھ ہیں،مشکل وقت میں درکار تمام انسانی امداد پیش کرنے کے لیے تیار ہیں،مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ ،شام اور لبنان کے عوام کے ساتھ ہیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ زلزلے کی تباہ کاریوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہم ترکیہ، شام اور لبنان کے اپنے بھائیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم اپنے ان بھائیوں کیلئے درکار ہرقسم کی مدد و معاونت کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ خبریں