اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی سربراہی ہونے و الی کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کردی گئی، اب اے پی سی 7 فروری کے بجائے 9 فروری کو ہو گی۔تفصیلات کے مطابق دہشت گردی اور دیگر قومی چیلنج سے نمٹنے کیلئے کل جماعتی کانفرنس کی تاریخ تبدیل کی گئی ہے ، اب اے پی سی 7 فروری کے بجائے 9 فروری کو ہو گی،حکومتی ذرائع کے مطابق اے پی سی میں دہشت گردی کے خلاف متفقہ پالیسی اور اعلامیہ تیار کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جا رہی ہے، سردار ایاز صادق کے سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔اے پی سی کا انعقاد کہاں ہوگا اس کا بھی فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے ، وزیر اعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس دونوں مقامات سے اےک پر غور کیا جا رہا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کی دہشت گردی کے مسئلے پر بلائی گئی اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک کی تمام قومی وسیاسی قیادت کو مدعو کیا گیاہے۔ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلے کی مشترکہ حکمت عملی مرتب کی جائے گی، نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی
— Marriyum Aurangzeb (@Marriyum_A) February 6, 2023















