اہم خبریں

شیخ رشید راہداری ریمانڈ کی استدعا ایک بار پھرمسترد ،کراچی پولیس اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرے،عدالت

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شیخ رشید کی راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی ،کراچی پولیس کو شیخ رشید سے اڈیالہ جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کردی گئی۔شیخ رشید کے خلاف کراچی میں درج مقدمے کا معاملہ،درخواست ضمانت پر سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے کی جس میں کراچی پولیس کے تفتیشی اورلاء افسرعدالت میں پیش ہوئے اور شیخ رشید کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کی ،عدالت نے راہداری ریمانڈ کومسترد کرتے ہوئے شیخ رشید سے جیل کے اندرہی تفتیش کی اجازت دے دی۔

متعلقہ خبریں