اہم خبریں

ترکیہ اور شام میں شدید زلزلہ،متعدد عمارتیں زمین بوس،300 سے زائد جاں بحق،مزید ہلاکتوں کا خدشہ

استنبول(نیوزڈیسک)ترکیہ لرز اُٹھا، شدید زلزلے کے جھٹکے ، کئی عمارتیں منہدم ،76 افراد جاں بحق ،مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،زلزلےکی شدت 7اعشاریہ8ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئےشام میں بھی ہلاکت خیز زلزے نے تباہی مچا دی ،200 سے زائد جاں بحق600 سے زائد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ترکیہ میں آنے والے زلزلےکی شدت 7اعشاریہ8 تھی ، زلزلے کے شدید ترین جھٹکے ایک منٹ تک محسوس کیے گئ،زلزلےکی گہرائی 17 اعشاریہ 9 کلومیٹر تھی اور مرکزنوردائی تھا، زلزلے کے سبب متعدد رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور ہلاکتوں کے خدشے کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ شام میں بھی شدید تباہی مچائی ہے جہاں عمارتیں گرنے سے 230 سے زائد افراد ہلاک او ر 600 سے زخمی ہوئے ہیں ، ہلاکتوں میں مزید اضافےکا بھی خدشہ ہے۔زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات سوا 4 بجے آیا ،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، اردن اور لبنان میں بھی محسوس کیے گئے،زلزلے کے آفٹر شاکس ترکیے کے وسطی علاقوں میں بھی محسوس کئے گئے، جن کی شدت 6 اعشاریہ 7 ریکارڈ کی گئی ،آفٹر شاکس کا سلسلہ تقریباً 11 منٹ بعد تک محسوس کئے گئے۔وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ میں زلزلے سے نقصانات پر رنج و غم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کی حکومت اور عوام سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار تعزیت کیا ہے،مشکل گھڑی میں ترکیہ کی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں، پاکستان اپنے برادر عوام اور حکومت کی ہر ممکن مدد کرےگا، ترکیہ نے ہرمشکل میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

متعلقہ خبریں