اسلام آباد(نیوزڈیسک)سابق وزیراعظم وچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیان میں کہا کہ متحرک اور زندہ دل کشمیریوں نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں وحشیانہ بھارتی قبضے اور جبر میں زندگی گزار کر مضبوط حوصلے کا ثبوت دیا۔ انسان صرف آزاد معاشروں میں پروان چڑھتا ہے۔ آج آزادی کی قدر کرنے والوں کو غیر قانونی بھارتی قبضے سے آزادی کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔
The vibrant & lively Kashmiris have lost their zeal to live under brutal Indian occupation & oppression in IIOJK. Humans only thrive in free societies. Today all those who value freedom must stand with the Kashmiris in their quest for liberation from illegal Indian Occupation. pic.twitter.com/WBnZ4ORkhX
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 5, 2023















