اہم خبریں

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف انتقال کرگئے

دبئی (نیوزڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف دبئی میں انتقال کر گئے۔جنرل (ر) پرویز مشرف دبئی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔سابق صدر طویل عرصہ سے بیمار تھے جو ہسپتال میں زیرعلاج تھے، سفارتی ذرائع کے مطابق سابق صدر جنرل پرویز مشرف امریکن ہسپتال دبئی میں انتقال کرگئے، وہ ایمیلوئیڈوسس نامی بیماری میں مبتلا تھے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل علالت کے بعد 79 برس کی عمر میں دبئی میں انتقال کر گئے۔ پرویز مشرف نے 1999 میں ملک میں مارشل لاء لگا کر چیف ایگزیکٹو کا عہدہ سنبھالا تھا اور وہ 2001 سے 2008 تک صدر پاکستان کے عہدے پر براجمان رہے۔

سابق صدر کا خاندان 1947 میں نئی دہلی سے کراچی منتقل ہوا تھا۔ پرویز مشرف 1964 میں پاکستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ آرمی اسٹاف اینڈ کمانڈ کالج کوئٹہ کے گریجویٹ تھے۔

متعلقہ خبریں