اہم خبریں

کوہالہ پل ، یوم یکجہتی کشمیر ریلی،پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،قمر زمان کائرہ

مظفرآباد(نیوز ڈیسک) مشیر امور کشمیرقمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا،بھارت آزادی کی تحریکوں نہیں دبا سکتا، کشمیریوں کے جذبہ بہ آزادی کو ختم کرنے کی بھارتی کوششں کامیاب نہیں ہونگی۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج یوم یکجہتی کشمیر قومی عزم و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، آج کشمیر اور پاکستان کو ملانے والے تمام راستوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنا کر ایک جان دو قالب ہونے کا اظہار کیا گیا جبکہ صبح 10بجےسائرن بجاکر ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی۔اس حوالے سے کوہالہ پل پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی ،کشمیریوں کے اظہار یکجہتی ریلی میں خواتین ،بچے اور سول سوسائٹی کے تمام طبقات کے لوگوں نے شرکت کی۔ اس ریلی میں شرکت کر کے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کشمیرپاکستان کا اٹوٹ انگ ہے اور کشمیریوں کی سیاسی و سفارتی حمایت جار ی رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما غلام محمدصفی نے کہا کہ پاکستان حکومت اور عوام کے تہہ دل سے مشکور ہوں ان کو کشمیریوں کی آزادی کےلئے جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔پاکستان حکومت اور عوام کی حمایت معنی خیز ہے۔ اس موقع پر یوم یکجہتی کشمیر کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئےممشیرامور کشمیرقمر زمان کائرہ نے کہا کہ آج دنیا بھر میں موجود پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کر رہے ہیں۔پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بہن بھائیوں کی حمایت جاری رکھے گا۔وقت کے ساتھ ساتھ بھارت کا کشمیریوں پر ظلم کا سلسلہ بڑھتا جارہا ہے۔بھارت نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو کچلنے کے لیے آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کیے بھارت مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل کرنے کی کوکی کوشش کر رہا ہے ۔بھارت آزادی کی تحریکوں نہیں دبا سکتا کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ختم کرنے کی بھارتی کوششں کامیاب نہیں ہونگی۔

متعلقہ خبریں