اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدہ / آزاد کشمیر حکومت کا بڑا اعلان ۔
آزاد کشمیر حکومت نے پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدے پر کل یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
وزیرِاعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کی پیش کردہ قرارداد اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور۔
یومِ تشکر پر آزاد کشمیر بھر میں تقریبات اور خصوصی دعائیہ اجتماعات ہوں گے۔
سیکرٹریٹ مذہبی امور و اوقاف نے یومِ تشکر کے حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جمعتہ المبارک کے خطبات میں دفاعی معاہدے کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
علمائے کرام اور خطباء یومِ تشکر کی مناسبت سے خصوصی خطابات کریں گے۔
نماز جمعہ کے بعد مساجد میں خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا۔
پاکستان، سعودی عرب اور امتِ مسلمہ کی ترقی و استحکام کے لیے دعائیں کی جائیں گی۔
پاکستان کی سفارتی کامیابیوں کا اعتراف اور اسلامی وحدت کا پیغام دیا جائے گا۔
پاکستان۔سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسلامی ممالک کے اتحاد کا مظہر قرار دیا۔
آزاد کشمیر اسمبلی نے دفاعی معاہدے کو تاریخی سنگِ میل قرار دیا۔
مزید پڑھیں :16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیااکائونٹس پر پابندی عائد کر دی جا ئیگی، جا نئے کب سے