اہم خبریں

ہاتھ ملانے اور میچ ریفری معاملہ، انٹرنل تحقیقات مکمل، ٹھوس ثبوت سامنے آگئے

دبئی(اے بی این نیوز)میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ نے سب کچھ جان بوجھ کر کیا،اے سی سی کی انٹرنل تحقیقات مکمل ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق میچ ریفری کی بھارتی عہدیداروں کے ساتھ ملی بھگت کے ٹھوس ثبوت سامنے آگئے،

میچ ریفری کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، بھارت سے تعلق رکھنے والے وینیو منیجر کے کہنے پر سلمان علی آغا کو منع کیا گیا،بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کو جرمانے سے بچانے کیلئے میچ ریفری نے “آپریشن سندور “ جملہ بولنے پر کارروائی سے گریز کیا،
میچ ریفری نے عین ٹاس کے وقت سلمان آغا کو مائیک میوٹ کرکے بات سننے کا کہا،میچ ریفری نے سلمان علی آغا کو سوریا کمار یادیو سے ہاتھ نہ ملانے کا کہا،آئی سی سی قواعد کے مطابق میچ ریفری براہ راست کپتان یا پلیئرز کو ہدایات نہیں دے سکتا،میچ ریفری صرف ٹیم منیجر کو پیغام دینے کا پابند ہے، سلمان آغا کو 30 سکینڈ پہلے منع کرنا پری پلان تھا،پاکستان کی طرف سے میچ ریفری کی تبدیلی کی درخواست آئی سی سی کیلئے قبول کرنا بھارتی ایجنڈے کے بے نقاب ہونے کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیں :پرانےب فارم پر پاسپورٹ نہیں بنیں گے، ہر بچے کے لیے الگ ب فارم جاری کیا جائے گا

متعلقہ خبریں