اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے سے عوام کو تکلیف پہنچی ،ہم سب جانتے ہیں،عمران خان کے غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے ، عمران خان وزیراعظم کےعہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوگیا ہے۔وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ غیرذمہ دارانہ ٹوئٹ کا مقصد سیکیورٹی صورتحال کو نقصان پہنچانا ہے اور سیاسی ماحول کو پراگندا کرنا ہے عمران خان نے ملک کی معیشت کو 24 ویں سے 47 ویں نمبر پر پہنچایا بیڈ گورننس، نااہلی اور بے پناہ قرض چڑھائے جبکہ ان کی حکومت میں کرپشن چھائی رہی۔انہوں نے لکھا کہ عمران خان خود غرض ہیں ،وزیراعظم کےعہدے سے ہٹائے جانے پر آپے سے باہر ہوہیں ، وزیراعظم شہبازشریف نے عمران خان کو ایک سیاسی لیڈر ہونے کے ناطے مدعو کیا تھا شہبازشریف نے عمران کو قومی ڈائیلاگ کیلئے مدعو کیا لیکن عمران خان کا اس بدتہذیبی سے جواب دینے پر دھچکا پہنچا۔
Irresponsible tweet of @imrankhanPTI is designed only to damage the country’s security situation and vitiare the political atmosphere. His destruction of Pak Economy from World’s 24th largest to 47th in 2022 speaks volumes of bad governance, incompetence, unprecedented debt…1/4 https://t.co/uLluQ3b2tN
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) February 4, 2023















