دہلی ( اے بی این نیوز )مودی کا جعلی مینڈیٹ اور بھارتی الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا۔ بھارتی اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی اور الیکشن کمیشن کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے کہا کہ
نام نہاد بھارتی جمہوریت کا بردہ فاش ہوچکا۔ بھارتی الیکشن کمیشن بی جے پی کا سیاسی ہتھیار بن چکا ہے۔ بی جے پی جعلی ووٹوں کے ذریعے اقتدار میں آئی۔ نئی دہلی:جعلی ووٹوں سے اقتدار میں آنا جمہوریت نہیں دھوکہ ہے۔
ایک لاکھ جعلی ووٹرزرجسٹر کیے گئے،الیکشن کمیشن خاموش ہے۔ راہول گاندھی نے ووٹرز حقوق مارچ میں جعلی ووٹ سکینڈل کا انکشاف کیا۔
مزید پڑھیں :زونگ سکینڈل، 53.5 ارب روپے کے سپیکٹرم کے غلط استعمال کا انکشاف