اہم خبریں

تجارتی و صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کسی تجویز کی منظوری نہیں دی گئی،وفاقی وزیر توانائی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی وزیر برائے توانائی انجینئر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ تجارتی و صنعتی صارفین کے لئے بجلی کا ٹیرف بڑھانے کی کسی تجویز کی منظوری نہیں دی گئی۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات میں سینیٹر بہرہ مند تنگی، سینیٹر پلوشہ خان، سینیٹر رخسانہ زبیری کے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کی جانب سے طے شدہ معمول کے کیو ٹی اے اور ایف پی اے کا اطلاق ماہانہ اور سہ ماہی بنیادوں پر کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سولر پینلز کی درآمد پر کوئی اضافی ڈیوٹی نہیں لگائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ بینک سولر پینل کے لئے 6 فیصد شرح سود پر قرض فراہم کر رہے تھے، اب بھی اس کے لئے آسان شرائط پر قرضہ فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ برآمدی شعبوں کو رعایتی نرخوں پر 19.99 روپے فی یونٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں