اہم خبریں

شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی میں گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اسد قیصر

پشاور(نیوز ڈیسک) سابق سپیکرقومی اسمبلی اور تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا کہ دہشتگردی سے سب سے زیادہ صوبہ خیبرپختونخوا متاثر ہوا، تحریک انصاف کے دور میں دہشتگردی پر مؤثر انداز میں قابو پایا گیا،ہمارے دور میں بم دھماکے، خودکش حملے یا دہشتگردی کے واقعات نہیں ہوئے، دہشتگردی سے متعلق تحریک انصاف کی پالیسی کامیاب رہی،پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت بڑھتی دہشتگردی سے متعلق مسلسل آگاہ کر رہی ہے۔ آج تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی ایپکس کمیٹی میں گفتگو کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، ابھی بھی ہماری لیڈرشپ خیبرپختونخوا میں متحرک ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کو خیبرپختونخوا پولیس سے متعلق ایسی گفتگو سے گریز کرنا چاہیے تھا، حکومت کی توجہ دہشتگردی کے خاتمے پر بالکل بھی مرکوز نہیں ہے، امپورٹڈ حکومت کا رویہ فسطائیت پر مبنی ہے، یہ مخالفین کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں ،امپورٹڈ حکومت نے خیبرپختونخوا کے فنڈز روک لیے، 230اب بھی ارب روپے واجب الادا ہیں۔

متعلقہ خبریں