اہم خبریں

مریم نوازکو نیا عہدہ ملا انہیں جگہ چاہیے،میں وہا ں رہتا تو اختلاف ہوتا، شاہد خاقان نے استعفے کی وجہ بتادی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مریم نوازکو نیا عہدہ ملا انہیں جگہ چاہیے تھی ،میں وہا ں رہتا تو اختلاف ہوتا، جب نئی جنریشن آتی ہے، پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے۔ آج شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہم وہاں ہوں گے تو اختلاف رائے ہوگا جو کسی کیلئے مناسب نہیں ہے، جب نئی جنریشن آتی ہے، پرانے لوگوں کو نئے کردار میں آنا پڑتا ہے،پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا ہے لیکن پارٹی کے ساتھ ہوں، ہمیشہ اسی پارٹی کے ساتھ رہوں گا، مریم نواز لیڈرشپ پوزیشن میں آئی ہیں، مریم نواز کو اسپیس چاہیے۔یاد رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ذرائع کے مطابق انہوں نے مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے پر استعفیٰ دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں