اہم خبریں

کوہاٹ تاندہ ڈیم حادثہ ، آخری طالب علم کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 53 ہو گئی

کوہاٹ(نیوز ڈیسک) کوہاٹ تاندہ ڈیم حادثہ ،کشتی الٹنے سے ڈوبنے والے آخری طالب علم حمزہ کی لاش 6 روز بعد نکال لی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق تاندہ ٹیم کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے طلباء کی تعداد 53 ہوگئی 29جنوری کو تاندہ جھیل میں کشتی کے الٹ جانے سے افسوس ناک واقعہ پیش آیا تھا، جس میں مقامی مدرسہ میر باش خیل کے طلباء سوارتھے ۔ ریسکیوآپریشن میں پاک آرمی ، ریسکیو 1122 اور مقامی غوطہ خوروں نے حصہ لیا۔کوہاٹ شہر میں المناک حادثے پر سوگ کا سماں ہے ،دوسری جانب کوہاٹ تاندہ ڈیم کشتی واقعے کا مقدمہ کوہاٹ ایریگیشن افسران اور کشتی چلانے والے کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں درج کر لیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کشتی کی سیر کے لیے جانے والے بچوں کی کشتی تانڈہ ڈیم میں ڈوب گئی تھی جس کی وجہ 6 افراد کی جان بچائی جاسکی باقی 53 افراد جاں بحق ہوگئے۔

متعلقہ خبریں