پشاور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں آج بعد نماز جمعہ پرامن احتجاج کی کال دے دی ہے،عوام اپنے امن کیلئے نکلیں ، ہم نے لاشیں گننے کا انتظار نہیں کرنا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید نے کہا کہ نماز جمعہ کے بعد سیاسی وابستگی سے بالاترامن کے لئے عوام سڑکوں پر نکلیں گے، خیبرپختونخوا کے عوام کسی کی جنگ کیخلاف اپنے امن کے لئے نکلنکلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پریس کلب، مردان، مرغوز صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، بنوں، مہمند، باجوڑ اور دیگر اضلاح میں مظاہرے کیا جائیں گے شہدا ءکی قربانی کے بعد ہم نے یہ امن حاصل کیا ہم اس کو تباہ نہیں ہونے دیں گے۔مراد سعید نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کے کارکنوں سے اپیل ہے کہ نظریہ بعد میں پہلے ہمارا امن ہے، ہم نے لاشیں گننے کا انتظار نہیں کرنا مالاکنڈ کے عوام کی طرح خود اس کو روکنا ہے۔















