اہم خبریں

پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے 3 کوچز کے نام سامنے آگئے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیےممکنہ 3 کوچز کے نام سامنے آگئے ،ڈائریکٹر کرکٹ مکی آرتھر نے گرانٹ برنبرڈ اور گرانٹ لڈن سے رابطہ کرلیا،یاسر عرفات کو بھی باولنگ کوچ بنانے امکانات ۔پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے 3 کوچیز کے نام فائنل کرلیے، مکی آرتھر ڈائریکٹر کرکٹ، گرانٹ برنبرڈ ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔پی سی بی کی ہدایت پر مکی آرتھر نے اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف لانے کے لئے کوچیز سے رابطے کیے ہیں اور 2 کوچیز سے مالی معاملات طے کرکے پی سی بی کو آگاہ کردیا ہے۔ مکی آرتھر قومی ٹیم کے کرکٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں ، جبکہ گرانٹ بریڈبرن ہیڈ کوچ اور گرانٹ لڈن اسٹرینتھ و فٹنس کوچ ہوں گے۔آل راؤنڈر یاسر عرفات کو بولنگ کوچ بنائے جانے کا امکان ہے ۔

متعلقہ خبریں