اہم خبریں

آزادکشمیر میں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے 5 افراد جاں بحق

مظفرآباد(اے بی این نیوز)آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں افسوسناک واقعات پیش آئے ہیں، جہاں دریا اور نالوں میں نہاتے ہوئے دو نوجوانوں سمیت تین بچے جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ایک طالبہ پاؤں پھسلنے کے باعث گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگئی۔

اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کے مطابق وادی نیلم میں شیخ بیلہ کے مقام پر 22 سالہ شہزاد منظور نہاتے ہوئے دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔ اسی وادی میں جاگراں نالے میں 10 سالہ حسن نامی بچہ پانی کی تیز لہروں کی نذر ہو گیا۔ڈڈیال میں افسوسناک واقعے میں دو معصوم بھائی بالے میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، جن کی لاشیں مقامی افراد نے نکال لیں۔

سہنسہ میں بھی ایک نوجوان کے ڈوب گیا۔ادھر وادی شاردہ میں دسویں جماعت کی ایک طالبہ پاؤں پھسلنے کے باعث کھائی میں گر گئی، جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ مقامی انتظامیہ نے تمام واقعات کی تصدیق کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی ہے۔ایس ڈی ایم اے اور ریسکیو حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ موسم گرما میں دریا اور نالوں میں نہانے سے گریز کریں، کیونکہ حالیہ بارشوں کے بعد پانی کے بہاؤ میں شدت آئی ہے، جو جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت نےعاشورہ کی سرکاری تعطیلات کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں