اسلام آباد(اے بی این نیوز)آج (رات) اور 30 جون کے دوران: موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات،راولپندی/ اسلام آباد، سوات، شانگلہ، ما لا کنڈ، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور کشمیر میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
• موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
پیر کے روز کشمیر ، بالائی خیبرپختونخوا ،شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار اور اسلام آباد میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقاما ت پر موسلادھار/ شدید موسلادھاربارش کا امکان ۔ شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ،وسطی /جنوبی پنجاب ، جنوب مشرقی/زیریں سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔
پیر کے روز کشمیر ، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، اسلام آباداور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقاما ت پر موسلادھار/ شدیدموسلادھار بارش کا امکان ۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب کی توقع۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب، اسلام آباد، سندھ ،جنوبی/شمال مشرقی بلوچستان ، با لائی خیبرپختونخوا اورکشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: شیخوپورہ 35، اسلام آباد ایئر پورٹ 25، گوجرانوالہ 23، حافظ آباد 22، لاہور (ایئرپورٹ 20، سٹی 06)، سیالکوٹ (ایئرپورٹ 18، سٹی 13)، گجرات 10، چکوال 08، اٹک 07، قصور 05، نور پور تھل ،جو ہرآباد 01، بلوچستان: قلات 21، اورماڑہ 07، سمنگلی، لسبیلہ 03، سندھ: کراچی (سرجانی ٹاؤن 36، سعدی ٹاؤن 27، گلشن حدید 33، جناح ٹرمینل، فیصل بیس 20، ڈی ایچ اے فیزسیون 22، ایئرپورٹ اولڈ ایریا، گلشن معمار 14، یونیورسٹی روڈ 12، کیماڑی، ناظم آباد، نارتھ کراچی 11، کورنگی 10، اورنگی ٹاؤن 03، پی اے ایف مسرور بیس 06، مٹھی 03، سکھر 01، آزاد کشمیر: کوٹلی 05، خیبرپختونخوا: مالم جبہ، کاکول 02 اور لوئر دیر 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی ، جیکب آباد44، چلاس ، بھکر، بونجی ، نور پور تھل ، لیہ ، نوکنڈی اور دالبندین میں 43ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
پیر (رات): اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کی توقع۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ صبح کے اوقات میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کا امکان ۔
مزید پڑھیں: قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب، لیپ ٹاپ اسکیم پروگرام کی منظور ی ایجنڈے کا حصہ