پشاور(اے بی این نیوز) خیبر پختونخوا میں مقیم لاکھوں افغان مہاجرین کے انخلاء کےلئے دی گئی ڈیڈ لائن 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ذرائع کے مطابق محرم الحرام کے احترام اور موجودہ سکیورٹی صورتحال کے باعث ان کے خلاف آپریشن کو عارضی طور پرملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
محرم کا پہلا عشرہ مکمل ہونے کے بعد افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کارروائی صوبے بھر سمیت ملک کے دیگر حصوں میں متوقع ہے، وفاقی حکومت ڈیڈ لائن میں توسیع کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے حتمی فیصلہ جلد کریگی۔
ادھرمختلف حساس اداروں اور متعلقہ محکموں کی جانب سے افغان مہاجرین کی جانب سے حاصل کئے گئے جعلی پاکستانی قومی شناختی کارڈز، غیر قانونی شہریت اور ایسے مشکوک سرکاری ملازمین کی تفصیلات بھی اکٹھی کی جا رہی ہیں جو افغان پس منظررکھتے ہیں۔کئی افغان باشندے پاکستانی تاجروں کے نام پر غیرقانونی شناختی دستاویزات حاصل کر چکے ہیں، جن کی چھان بین جاری ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا اور اسرائیل کی امدادی خوراک میں فلسطینیوں کو نشہ آور سفوف دینے کا انکشاف