اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ:28 اور 29 جون کے روز : موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
ہفتہ کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان ، اسلام آباداور بالائی /وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب اور سند ھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا امکان۔
اتوار کے روز خیبرپختونخوا، کشمیر ، اسلام آباد، بالائی /وسطی پنجاب اور شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان میں بیشتر مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب اور جنوبی مشرقی سندھ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش کا امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم پنجاب ،سندھ ، با لائی خیبرپختونخوا ،اسلام آباد،کشمیر،شمال مشرقی/جنوبی بلوچستان اور استور میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): پنجاب: اٹک 102، مری 47، حافظ آباد 35، گجرات ،رحیم ٰیار خان 22، بہاولپور (ائیرپورٹ20، سٹی 08)، خان پور 19، اوکاڑہ، گوجرانوالہ 11، لاہور سٹی 11، راولپنڈی (شمس آباد 08، ،پیرودھائی01)، منڈی بہاؤالدین 01، سندھ: شہید بینظیر آباد 54، پڈعیدن 35، سکرنڈ 29، ٹنڈو جام 25، حیدرآباد(سٹی 24، ایئرپورٹ16) دادو 16، کراچی (سرجانی ٹاؤن 16، بحریہ ٹاؤن 10، نارتھ کراچی 07، اورنگی ٹاؤن 06، گلشن معمار، صدر، مسرور بیس 05، کیماڑی، سعدی ٹاؤن، کورنگی ٹاؤن، جناح ٹرمینل 03، یونیورسٹی روڈ، گلشن حدید، ایئرپورٹ 02، ناظم آباد، ڈی ایچ اے فیز ٹو، فیصل بیس 01)، مٹھی 10، میر پور خاص 09، چھور 04، بدین 03، خیرپور 01، خیبرپختونخوا: سیدو شریف 46، مالم جبہ 42، کاکول 25، پٹن 09، بالاکوٹ 08، لوئر دیر ، کالام 04، تخت بائی 02، کشمیر: کوٹلی 25، مظفرآباد (سٹی 03، ایئرپورٹ 02)، بلوچستان: ژوب 20، لسبیلہ 09، گلگت بلتستان: استور میں 01میں ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، سبی43 ، جیکب آباد ،دالبندین42 ،تربت،بھکر اور پنجگور میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز /موسلادھار بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس محرم الحرام کے دوران فول پروف انتظامات کے لئے پرعزم