اہم خبریں

غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں7 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ (اے بی این نیوز)غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوجی کو اس وقت بھاری جانی نقصان کا سامنا پڑا، جب غزہ میں فلسطینی مجاہدین کے حملے میں 7 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق مجاہدین نے اسرائیلی بکتربند گاڑی کو بارود سے اڑا دیا، ہلاک ہونے والوں میں ایک لیفٹیننٹ بھی شامل ہے۔ترجمان القسام بریگیڈ کے مطابق اسرائیلی فوج پر خان یونس میں حملہ کیا گیا، حملے میں 13اسرائیلی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
مزید پڑھیں: ایران نے اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں مزید3 افراد کو پھانسی دیدی

متعلقہ خبریں