پشاور ( اے بی این نیوز )بیرسٹرسیف کی بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اور خیبرپختونخوا بجٹ پر تفصیلی گفتگو۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ
بجٹ کی عدم منظوری سنگین بحران کا باعث بن سکتی تھی۔
اپوزیشن کی سازشوں سے بھی بانی پی ٹی آئی کو آگاہ کیا گیا۔ گورنر ہاؤس میں اپوزیشن کی بیٹھک کا بانی پی ٹی آئی کو بتایا۔ کے پی حکومت نے آئینی ماہرین سے مشاورت کے بعد بجٹ منظور کیا۔
علی امین اور مزمل اسلم کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد بجٹ میں ردوبدل ممکن۔
بانی پی ٹی آئی نے بجٹ منظوری پر رضامندی ظاہر کی۔ بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کی ہدایات سے آگاہ کیا۔ بجٹ پر پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مکمل مشاورت ہوئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق بجٹ میں ترامیم لائی جائیں گی۔
مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں اہم موڑ سامنے آگیا، ملزم نے 164 کا بیان ریکارڈ کر ادیا،جا نئے کیا بیان دیا
