اہم خبریں

جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کرینگے،ایران کی امریکہ کو وارننگ

تہران (اے بی این نیوز) امریکہ کی جانب سے اتوار کی صبح ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر براہ راست فضائی حملے کئے گئے تھے، امریکی فضائیہ نے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات فردو، نطنز اور اصفہان پر حملے کے دوران دنیا کے طاقتور ترین بموں میں شمار کیے جانے والے ”بنکر بسٹر“ بم “استعمال کیے تھے۔امریکی حملے کے بعد ایرانی حکام کی جانب سے سخت برہمی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

ایرانی فوجی یونٹ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یہ حملے مرتی ہوئی صیہونی حکومت کو زندہ کرنے کی کوشش ہے۔ادھر پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ جنگ آپ نے شروع کی لیکن ختم ہم کریں گے۔ امریکا براہ راست جنگ میں شامل ہو گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری کا کہنا ہے کہ امریکا نے ایرانی سرزمین کی خلاف ورزی کی ہے، امریکا کیخلاف طاقتور،ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں گے، امریکا کوبھاری، افسوسناک، غیرمتوقع نتائج کاسامنا کرنا پڑے گا۔ایرانی میڈیا کی کمانڈر ان چیف امیر حاتمی کے خطاب کی ویڈیو جاری کی گئی جس میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں امریکا نے مجرمانہ کارروائیاں کیں، ایران نے’فیصلہ کن جواب دیا،اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

اسی سلسلے میں ایرانی آرمی چیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کیخلاف کارروائی کاامکان پیدا ہوگیا ایران کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ویڈیو میں ایرانی کمانڈر ان چیف کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ماضی میں جب بھی امریکہ نے ایران کے خلاف ’مجرمانہ کارروائی‘ کی تو انھیں اس کا ’فیصلہ کن جواب ملا ہے، اور اس بار بھی ایسا ہی ہو گا۔

دریں اثنا، ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف عبدالرحیم موسوی نے ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ امریکی حملے کے بعد ان کی افواج کی جانب سے امریکی فوجیوں کے خلاف ’کسی بھی قسم کی کارروائی‘ کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ ایران ’کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مزید پڑھیں :موٹروے پر بیوی بھول گیا،شوہر گاڑی لیکر نکل پڑا،پولیس نے ملوادیا

متعلقہ خبریں