اسلام آباد(اے بی این نیوز)ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان۔تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب ،اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران کشمیر اور با لائی خیبر پختونحوا میں چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقو ں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم راولاکوٹ 04اور بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : بھکر 48، سبی ، دالبندین 47،تر بت ، خیر پور اور نور پور تھل میں 46ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ مطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
ہفتہ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنےاور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
مزید پڑھیں: اسرائیل اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے گا ، صدر پیوٹن