اہم خبریں

پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ18 جون 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

اسلام آباد(اے بی این نیوز)انتباہ: 18 سے 21 جون کے دوران ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا ۔ • عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔ • دن کے دوران خاص طور پر (11 سے 04 بجے) دھوپ میں کم سے کم نکلیں۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔

منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ کشمیر اور جنوب مشرقی سندھ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقو ں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرم رہے گا۔ تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخو ااور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): سندھ: تھرپارکر (نگرپارکر 30، مٹھی 27، اسلام کوٹ 14، ڈیپلو 06)، کشمیر: گڑھی دوپٹہ 09، مظفر آباد (ایئرپورٹ 06، سٹی 03)، بلوچستان: ژوب 04، بارکھان 02، گلگت بلتستان: اسکردو،بگروٹ01 اور خیبر پختونخوا: بالاکوٹ میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد، موہنجوداڑو 46، تربت،نوکنڈی اور دادومیں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بدھ (رات): ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک رہے گا۔

بدھ کے روز: ا سلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔

متعلقہ خبریں