اہم خبریں

سمبڑیال ضمنی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی، فاخرنشاط گھمن

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آئی راہنما اور سیا لکوٹ کے حلقہ پی پی 25 سے ضمنی الیکشن کے امیدوار تھے فاخرنشاط گھمن نے کہا کہ نے کہا ہے کہ بھڑکیں مارنے اور جھوٹ بولنے کی ہماری عادت نہیں ،
سمبڑیال ضمنی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی ہوئی۔ ہمارے پولنگ ایجنٹ کوباہر نکال دیاگیاتھا۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمیں الیکشن میں کمپین نہیں کرنے دی گئی۔
ضمنی الیکشن میں لوگوں کے حق کی توہین کی گئی ۔ ن لیگ کی جانب سے کی گئی دھاندلی کے ثبوت موجود ہیں۔ ظلم اورجبر کا نظام زیادہ دیر تک نہیں چل سکتا۔ عام انتخابات میں ہم پورا سیالکوٹ جیتے ہوئے تھے،بعد میں ہرادیاگیا۔

ن لیگ کی راہنما حناارشد وڑائچ سیا لکوٹ کے حلقہ پی پی 25 سے ضمنی الیکشن کی امیدوار نے کہا کہ ہم ان کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ سمبڑیال ضمنی الیکشن میں کسی قسم کی کوئی دھاندلی نہیں ہوئی۔
پی ٹی آئی والے ہمیشہ ہارنے کے بعددھاندلی کاواویلا مچاناشروع کردیتے ہیں۔ پولنگ ایجنٹ صرف پی ٹی آئی کے نہیں ہمارے بھی باہرنکالے گئے۔ الیکشن میں دھاندلی کا الزام بے بنیاد ہے۔
پی ٹی آئی والے چاہیں تو الیکشن کومتعلقہ پلیٹ فارم پرچیلنج کرسکتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا اتحاد ی بھی کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ ملک میں 82فیصد عوام کا الیکشن پر اعتماد نہیں۔ انتخابات کے حوالے سے لوگوں میں مایوسی ہے۔
ملک میں اس وقت جو کچھ ہورہا ہے اس کی ذمہ داری نوازشریف پر آئے گی۔ یہ رویہ صرف ن لیگ کا نہیں ،پی ٹی آئی نے بھی اپنے دور میں یہ سب کچھ کیا ہے۔ ہم بھارت سے جنگ جیت گئے تو کیا آئین پامال ہونا کوئی مسئلہ نہیں؟
یہ ہمارے ملک کی بدقسمتی ہے کہ ہم آئین توڑنا برا نہیں مانتے۔ ملک میں سیاسی انتشار کے ذمہ دار تمام سیاسی پارٹیاں ہیں۔ خیبرپختونخوا میں 12سال سے پی ٹی آئی کی حکومت ہے۔ کیا کے پی میں آئین اور بنیادی حقوق کی پالی نہیں ہوئی ۔
غیرجمہوری طریقے سے آئے لوگوں کو میں نے کامیاب نہیں دیکھا۔ اپوزیشن کا کردار بھی تعریف کے حق دار نہیں۔ عوام موجودہ حالات میں الیکشن کو ملکی مسائل کا حل نہیں سمجھتے ۔ ملکی مسائل کے حل کیلئے حکومت اوراپوزیشن کو ساتھ بیٹھنا چاہیے۔
اپوزیشن کو موجودہ حالات میں سڑکوں پر آنے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ہمارے ملک میں 2کروڑ 70لاکھ بچے سکول سے باہر ہے۔ کیا ہم نے ان کیلئے کوئی سکالرشپ کا بندوبست کیا ہے۔ موجودہ حکومت سود پر قرضے لے کر من پسند لوگوں میں پیسے بانٹ رہی ہے۔
جس نوازشریف کو میں جانتا ہوں وہ اس نظام سے خوش نہیں ہوں گے۔ اگر کوئی آئینی عہدیدار حلف کی پاسداری نہیں کرسکتا وہ عوام کیلئے کرلے گا۔

مزید پڑھیں :ٹک ٹاکر ثنا یوسف اب دنیا میں نہ رہی،گھر میں گھس کر فائرنگ،ملزمان فرار

متعلقہ خبریں