اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) پاکستان کا کنزیومر کانفیڈنس انڈیکس 6 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ پاکستان کی معاشی صورتحال پر عوام کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
اپسوس نے معاشی بحالی اور عوام کے اعتماد پر سروے رپورٹ جاری کر دی۔
42 فیصد عوام کہتے ہیں ملک صحیح سمت میں گامزن ہے۔ 29 فیصد شہریوں کا ماننا ہے ملکی معیشت 2019 کی نسبت مضبوط ہوئی ہے۔ 37 فیصد شہری سمجھتے ہیں آئندہ 6 ماہ میں معیشت مزید مضبوط ہو گی۔ ملک میں سرمایہ کاری اور خریداروں کا اعتماد بلند ہو۔
دیہی علاقوں میں بھی خواتین اور نوجوانوں کا معاشی اعتماد بحال ہوا۔ پاکستانیوں کا معیشت کی بحالی کے حوالے سے یقین بڑھا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارتی پراکسی وار کھلی جنگ میں تبدیل، دشمن کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے،فیلڈ مارشل عاصم منیر