اہم خبریں

وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات

تہران (اے بی این نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای سے تہران میں ملاقات۔ وزیراعظم کے ہمراہ آرمی چیف، ڈپٹی وزیراعظم، وزرائے داخلہ و اطلاعات بھی موجود تھے۔

وزیراعظم کا رہبر اعلیٰ ایران کو خراجِ عقیدت، مسلم امہ کا محسن اور رہنما قرار دیا۔ شہباز شریف نے بھارت سے حالیہ کشیدگی اور بھارتی جارحیت سے متعلق آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے بھارتی توسیع پسندانہ عزائم پر ایرانی قیادت کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

شہباز شریف: پاکستان خطے میں امن، خوشحالی اور ترقی کا خواہاں ہے۔ وزیراعظم نے پاکستان اور ایران کے تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ

مشکل جیوپولیٹیکل حالات میں ایران سے تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنائیں گے۔

ایرانی قیادت کی امریکہ سے جوہری مذاکرات پر بصیرت کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم کو امید، ایران-امریکہ جوہری معاہدہ علاقائی امن کا راستہ کھولے گا ۔ رہبر اعلیٰ کا وزیراعظم شہباز شریف کی خطے میں امن کیلئے کوششوں کو سراہا۔

رہبر اعلیٰ ایران کا پاکستان اور ایرانی تعلقات مزید مستحکم بنانے پر وزیراعظم کی تعریف کی۔ رہبر اعلیٰ ایران سید علی خامنہ ای نے پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور عوام کیلئے خصوصی دعا کی ۔ شہباز شریف کا علامہ اقبال سے رہبر اعلیٰ ایران سید علی خامینی کی محبت پر خراجِ تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کی رہبر اعلیٰ ایران کو جلد پاکستان کے دورے کی خصوصی دعوت دی۔

مزید پڑھیں :اب ملک گیر تحریک ہو گی،زندگی بھر جیل میں رہوں گا ،جھکوں گا نہیں، عمران خان

متعلقہ خبریں