اسلام آباد (نیوزڈیسک) سپریم کورٹ کا بڑا ایکشن ، نیب ترامیم کے ذریعے احتساب عدالتوں سے ختم ہونیوالے نیب کیسز کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔کرپشن کیس میں ملزم کی ضمانت منسوخی کی نیب درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی ، نیب ترامیم کے بعد کون کون سے مقدمات متعلقہ فورم پر بھیجے گئے؟ ریکارڈ پیش کریں۔ دوران سماعت جاری مقدمے سے متعلق نیب نے بیان دیا کہ کوئٹہ کا کرپشن کیس نیب دائرہ اختیار سے نکل گیا، درخواست غیر موثر ہوگئی ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس میں کہا کہ نیب ترامیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہیں ابھی عدالت نے فیصلہ کرنا ہے ۔چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ نیب ان مقدمات کیساتھ کیا کررہا ہے جو ترامیم کی وجہ سے احتساب عدالتوں سے واپس آرہے ؟ نیب نے کہا کہ احتساب عدالتوں سے واپس آنے والے مقدمات کے لیے نظرثانی کمیٹی قائم ہے جو کیسز متعلقہ فورم پربھیج رہی ہے ۔چیف جسٹس آف پاکستان نے حکم دیا کہ کون کون سے نیب مقدمات دوسرے فورم پر بھیجے گئے پچھلے چھ ماہ کا ریکارڈ دیا جائے ۔















