اہم خبریں

بھارت کا کوئی ایک ہمسایہ دکھا دیں جو اس سے خوش ہو ،اسحاق ڈار

اسلام آباد (  اے بی این نیوز      )ہم اپنے ہمسائے تبدیل نہیں کر سکتے، بھارت کی طرح نہیں بننا چاہتے۔ بھارت کا کوئی ایک ہمسایہ دکھا دیں جو اس سے خوش ہو۔ پاکستان تمام ہمسایہ ممالک سے بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔
ہماری پالیسی ہے کہ اپنی سرزمین کسی اور ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں۔ ٹی ڈی آر سکیم میں 31 جون تک توسیع، اب اسے ون ڈاکیومنٹ رجیم میں بدلا جا رہا ہے۔ ون ڈاکیومنٹ رجیم کے تحت 100 ڈالر فیس کے عوض ایک سال کا ویزا دیا جائے گا۔
پہلگام واقعے پر پاکستان نے آزادانہ بین الاقوامی تحقیقات کی پیشکش کی۔ اگر ہمارے ہاتھ صاف نہ ہوتے تو تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے۔ 7اور 8 مئی کے واقعات کے بعد دنیا نے بھارتی بیانیہ مسترد کر دیا۔
بھارت نے جو کچھ کہا، وہ سراسر جھوٹ نکلا۔ ون ڈاکیومنٹ سکیم کے تحت 100 ڈالر فیس پر ایک سال کا ویزا جاری ہوگا۔ پہلگام واقعے پر ہم نے بین الاقوامی آزادانہ تحقیقات کی پیشکش کی۔
بھارت نے ہماری پیشکش مسترد کی، اس سے واضح ہوتا ہے کہ وہ چھپا رہا ہے۔
اگر ہم بے گناہ نہ ہوتے تو آزادانہ تحقیقات کی پیشکش نہ کرتے۔ 7 اور 8 مئی کے واقعات پر دنیا نے بھارت کے جھوٹے دعوے تسلیم نہیں کیے۔ یہ واضح ہے کہ حکومت، ریاست اور عسکری قیادت یکسو ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔
ہم بزدل قوم نہیں کہ الزامات برداشت کر کے خاموش رہیں۔ بھارتی وزیر خارجہ کا ’یہ تو ٹریلر ہے‘ والا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے، مسترد کرتے ہیںبھارت کو سوچنا چاہیے، اب امن کے لیے قدم بڑھانا ہو گا۔
پاکستان امن کا خواہاں ہے، ہاٹ لائن کے ذریعے روابط اور بات چیت جاری ہے۔
بھارتی سیاسی بیانات افسوسناک اور حقیقت سے بعید ہیں۔ بہادری یہ ہے کہ اپنی شکست کو تسلیم کیا جائے۔ بھارت نے جنگ میں وہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش کی جس کا وہ برسوں سے اعلان کر رہا تھا۔
پاکستان نے بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا۔

مزید پڑھیں :ہم نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست فاش دی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

متعلقہ خبریں