اہم خبریں

بنگلہ دیش کے میجر جنرل کے بیان نے بھارت میں آگ لگا دی،7 بھارتی ریاستوں پر قبضہ کرنے کا مشورہ

ڈھاکہ ( اے بی این نیوز    )بنگلہ دیشی وزیراعظم کے قریبی ساتھی کے بیان نے بھارت میں آگ لگا دی۔ بنگلہ دیش رائفلز کے سابق سربراہ میجر جنرل ریٹائرڈ فضل الرحمان کی فیس بک پر دھماکہ خیز پوسٹ۔ میجر جنرل فضل الرحمان نے کہا
بھارت پاکستان پر حملہ کرے تو بنگلہ دیش کو چاہیے وہ 7 بھارتی ریاستوں پر قبضہ کر لے۔ بنگلہ دیش ، چین کیساتھ بھارتی ریاستوں پر قبضے کے معاملے پر بات چیت کرے۔ میجر جنرل فضل الرحمان کو بنگلہ دیش کے عبوری وزیرعظم ڈاکٹر یونس کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔
میجر جنرل فضل الرحمان کے بیان نے بھارت میں آگ لگا دی ، بھارتی میڈیا ان کے پیچھے پڑ گیا۔ بھارت کے شمال مشرق میں واقعہ ان7 ریاستوں کو 7 بہنیں کہا جاتا ہے ۔ ریاستوں میں ، اروناچل پردیش، آسام ، میگھالیہ ، منی پور ،، میزورام ،، ناگالینڈ اور تری پورہ شامل۔
بھارت کا ان ریاستوں سے زمینی رابطہ تنگ راہداری کے ذریعے قائم ہے۔ ان ریاستوں کی سرحدیں ، چین ، بنگلہ دیش ، میانمار ، نیپال اور بھوٹان سے ملتی ہیں۔ ، بھارت کی ان 7 ریاستوں میں علیحدگی پسندی کی تحریکیں چل رہی ہیں۔ بھارت اب تک بھاری جانی و مالی نقصان اٹھا چکا ہے۔
مزید پڑھیں :مودی با ئولا ہو گیا، فوجی قیادت میں ناکام نئی صف بندی، کو ئی جنرل گر فتار،کسی کو کالا پانی بھیج دیا،ہوشربا رپورٹ

متعلقہ خبریں